شہباز تتلاقتل کیس، ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت کا ریکارڈ پیش

شہباز تتلاقتل کیس، ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت کا ریکارڈ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار)سیشن عدالت میں شہباز تتلا قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے شریک ملزم اسد علی کی دائردرخواست ضمانت میں پولیس نے ملزم کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا ہے،فاضل جج نے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی ہے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،ملزم اسد علی کی جانب سے سیدفرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلا کے دوست ہونے پر پولیس نے اسے مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ شہباز تتلا قتل سے ان کے موکل کاکوئی لینا دینا نہیں، پولیس نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -