پیاف کا انجم نثار کی خوش دامن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

پیاف کا انجم نثار کی خوش دامن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی اور دیگر قائدین نے پیاف کے پیٹرن انچیف اور صدر ٖفیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار کی خوش دامن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ان کی ناگہانی وفات پر پیاف کی سینئر قیادت سابق صدرو میاں شفقت علی، محمد علی میاں، سہیل لاشاری، عرفان قیصر شیخ، طاہر جاوید ملک، چوہدری ظفر اقبال، میاں ابوذرشاد،سابق چیئرمین پیاف و صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ سابق عہدیداران پیاف خامس سعید بٹ، خواجہ شاہ زیب اکرم، تنویر احمد صوفی و دیگر نے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام بزنس کمیونٹی میاں انجم نثار کے ساتھ ہے۔چیئرمین پیاف نعمان کبیر نے کہا کہ والدین دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم تحفہ ہوتے ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند ترین مقام عطا فرمائے اور انکی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور اس عظیم صدمہ پر مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

کامرس -