چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری 20لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری 20لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندر علاقہ میں ڈاکووں نے منصور علی کے گھر سے6لاکھ45ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکووں نے سفیان کے گھر سے 5لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکووں نے کامران کے گھر سے3لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان. مغلپورہ میں ڈاکووں نے نعیم کے گھر سے2لاکھ 70ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ماڈل ٹاؤن میں ڈاکووں نے افتخار کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔وحدت کالونی میں ڈاکووں نے ظفر سے76ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے یامین سے 65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ میں ڈاکووں نے مقصود سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ٹاون شپ اور شفیق آباد سے گاڑیاں، داتا دربار،گلبرگ اور نیو انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -