کورونا کے باوجود پنجاب نے بہترین بجٹ پیش کیا،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

کورونا کے باوجود پنجاب نے بہترین بجٹ پیش کیا،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے صوبائی پیش کردہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پنجاب نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔ معاشی دباؤ میں جکڑے ہوئے نا مساعد حالات میں بھی پنجاب حکومت کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا خوش آئند ہے۔ عوامی منصوبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔
چھوٹے کاروبار سے منسلک دوکانداروں کو ٹیکسوں میں کافی حد تک چھوٹ دی گئی ہے۔زوار حسین وڑائچ نے مزید بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 373ارب روپے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے 15ارب روپیکی بڑی رقم مختص کرنے کا کریڈٹ بھی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -