کورونا سے جاں بحق10افراد کی آبائی قبرستانوں میں تدفین

کورونا سے جاں بحق10افراد کی آبائی قبرستانوں میں تدفین

  

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق 10 افراد کی ایدھی کرونا ٹاسک فورس نے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی۔بتایا گیا ہے کہ آشیانہ روڈ لاہور کا رہائشی 56 سالہ اشرف لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شہر خموشاں قبرستان میں تدفین کی۔ خیبر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی رہائشی 58 سالہ زاھدہ بی بی ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اقبال ٹاؤن قبرستان میں تدفین کی۔وزیر آباد کا رہائشی 86 سالہ اسحاق ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وزیر آباد کے مقامی قبرستان میں تدفین کی۔ سبزہ زار لاہور کی رہائشی 60 سالہ عابدہ بی بی سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شاہ فرید قبرستان میں تدفین کی۔سیالکوٹ چونڈہ کی رہائشی 70 سالہ مریم بی بی فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں زیر علاج تھی۔ ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے چونڈہ کے مقامی قبرستان میں تدفین کی۔ میاں میر لاہور کے رہائشی 67 سالہ جاوید پی کے ایل آئی ہسپتال بیدیاں روڈ میں زیر علاج تھا ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میاں میر قبرستان میں تدفین کی۔ٹاؤن شپ لاہور رہائشی 69 سالہ احسان میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹاؤن شپ قبرستان میں تدفین کی۔لاہورای ایم ای سوسائٹی کا رہائشی 55 سالہ آصف میو ہسپتال میں زیر علاج تھا ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سوسائٹی کے قبرستان میں تدفین کی۔ہربنس پورہ لاہور کا رہائشی 57 سالہ عظیم میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہربنس پورہ قبرستان میں تدفین کیا۔جوہر ٹاؤن شاہ دی کھوئی کا رہائشی 57 سال جیمس میسح ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھا ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جیل روڈ گوارہ قبرستان میں تدفین کی۔

مزید :

علاقائی -