کورونا کا خطرہ، جیل انتظامیہ کا ملزموں کو 20جون تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

کورونا کا خطرہ، جیل انتظامیہ کا ملزموں کو 20جون تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (نامہ نگار)کورونا وائرس کے پیش نظرحراستی ملزمان کو 20 جون تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور نیب عدالت کے ایڈمن جج کو آگاہ کر دیاہے،ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام نے سیشن کورٹ اور احتساب عدالت کے ایڈمن ججوں کو ملزمان کو پیش نہ کرنے سے متعلق مراسلے کے ذریعے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی پنجاب نے ملزمان کے حوالے سے ایس او پیز جاری کررکھے ہیں،متعلقہ افسران کے ایس او پیز کی روشنی میں زیر حراست ملزمان کو پیش نہیں کیا جا رہا، اہم نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو ایس او پیز کے مطابق پیش کیا جائے گا،زیرحراست دیگر قتل، منشیات کے مقدمات میں ملزمان کو جیلوں میں قید رکھا جائے گا،ملک میں میڈیکل ایمرجنسی ہے جس وجہ سے جیلوں ملزمان کو قید رکھا جائے گا،ماتحت عدلیہ کی جانب سے حراستی ملزمان کے مقدمات میں توسیع کی جائے۔جوڈیشل حراستی ملزمان کو ماڈل ٹاؤن کچہری،ضلع کچہری،کینٹ کچہری،سیشن کورٹ اور احتساب عدالت پیش کیا جانا تھا۔یادرہے کہ نیب مقدمات ،قتل اور منشیات سمیت دیگر کئی کیسوں کے ملزمان کو 23 مارچ 2020ء سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا۔

مزید :

علاقائی -