شمالی چھاؤنی میں ڈورسے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج

شمالی چھاؤنی میں ڈورسے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ عسکری ٹین میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقہ عسکری ٹین میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار سید شبیر حسین عسکری ٹین میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو کرہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا،پولیس نے شہری کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ دفعہ 302 اور پتنگ بازی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔سی سی پی او نے شہری کی ڈور سے ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے شمالی چھاونی کے سب انسپکٹر کو معطل کردیا

مزید :

علاقائی -