فضائیہ ہاؤسنگ سکینڈل،ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع

فضائیہ ہاؤسنگ سکینڈل،ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملزم محمد حفیظ خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کر دی۔گزشتہ روز ملزم کو کوونا وائرس کے پیش نظر جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،کیس کی سماعت شرع ہوئی تو نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت میں پیش ہوکرموقف اختیار کیا کہ ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے لو گوں کو 70 ہزار سے زائد فارم فروخت کئے، ملزم نے معاہدہ کے مطابق پاک فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑز زمین دینا تھی جبکہ ملزم نے 136 ایکڑز زمین دی۔

مزید :

علاقائی -