سمن آباد میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4افراد زخمی

سمن آباد میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی شہباز اپنے بھائیوں سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز شہباز کا بھائیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر شہباز نے اپنے دوست اور سسرالیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں محمد شفیق،احمد یامین،اویس اور دس سالہ فیاض زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے مرکزی ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق 23سالہ یامین کو بائیں ٹانگ پر فائر لگا35سالہ اویس کا بائیں بازو زخمی ہوا مون فیاض اور 09سالہ شفیق کو پاو ں پر فائر لگنے سے زخمی ہوئے ہیں

مزید :

علاقائی -