باغبانپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر تشدد سے شہری زخمی

باغبانپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر تشدد سے شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پرشہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بچوں کی تلخ کلامی پرصلح کرانے کی کوشش کی تومحسن بلڈر اوراسکے ساتھیوں نے تشدد شروع کر دیا۔با غبانپورہ کے علاقہ میں شہری کا صلح کرانا مہنگا پڑگیا،متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ بچوں کی لڑائی میں صلح کرانیکی کوشش کی تو محسن بلڈر اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کیاجس سے وہ زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پرپہنچ کر گولیوں کے خول اوردیگر شواہد اکٹھے کرلیے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،تھانہ باغبانپورہ میں مقدمے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی

مزید :

علاقائی -