پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 708ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 708ٹریفک حادثات

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 708 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 464 افراد شدید، 360 معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 337ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 24 مسافر 377 اور 118 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 160ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 182 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 57 حادثات میں 66 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 54 حادثات میں 69 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 832 متاثرین میں 665مرد اور 167 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 152 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور 466 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 214 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 622 موٹر سائیکلز، 99 آٹو رکشے، 70 موٹر کاریں، 17 وین 02 مسافربسیں، 21 ٹرک اور 93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -