اثاثہ جات کیس،سابق ایس ایس پی جنید ارشدکی فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلبی

اثاثہ جات کیس،سابق ایس ایس پی جنید ارشدکی فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلبی

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی سیدجنید ارشد کوفرد جرم عائد کرنے کے لئے 24جون کو طلب کرلیاہے۔جیل حکام نے سید جنیدارشد سمیت دیگر ملزموں کوکوونا وائرس پیش نظرعدالت میں پیش نہیں کیا،جس پرفاضل جج نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،نیب کا موقف ہے کہ اپنی تعیناتی کے دوران سابق ایس ایس پی سید جنید ارشدنے غیر قانونی طور پر پیسہ کمایا،جنید ارشد نے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس بھی خریدے،ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں جمع کروا رجاچکاہے۔

مزید :

علاقائی -