ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خاں کورونا سے صحت یاب

  ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خاں کورونا سے صحت یاب

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خاں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔مکمل صحت یابی کے بعد آج وہ اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے۔ واضح رہے اشفاق احمد خاں کو4 جون کو دوبارہ بطور ڈی آئی جی آپریشن لا ہور تعینات کیا گیا تھا۔کوروناکا شکار ہونے کی وجہ سے وہ اپنی تعیناتی سے قبل ہی قرنطینہ میں جاچکے تھے۔اشفاق احمدخاں کے کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے ان کی اکلوتی بیٹی بھی کورونا کا شکار ہو گئی تاہم اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اب وہ ٹھیک ہو گئے ہیں

مزید :

علاقائی -