پشاور، آل پاکستان کلرکس کاوفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور، آل پاکستان کلرکس کاوفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے وفاقی بجٹ کے خلاف پشاور پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھائے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت ایسو سی ایشن کے عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں دیگر ساتھیوں نے کی،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا حالیہ بجٹ میں تنخواہ میں اضافہ نہ کرنا زیادتی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مین ائے روز اضافہ ہو رہا لیکن حکومت نے وفاقی بجٹ میں سرکارکی ملازمین کو نظر انداز کیا جسکی مذمت کرتے ہے جبکہ اس بجٹ کو مسترد کرتے ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف مل سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -