کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کیلئے گھر گھر ٹیسٹنگ معطل

  کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کیلئے گھر گھر ٹیسٹنگ معطل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر))کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کی گھر پر ہی ٹیسٹنگ کی سہولت 25 فیلڈ اسٹاف میں وائرس کی تصدیق کے بعد معطل کردی گئی۔ صوبائی وزارت صحت کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف کے مطابق کہ سہولت کو گزشتہ ہفتے بند کیا گیا تھا تاہم اب اسے محدود فعال بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ اسٹاف کی ٹیسٹنگ روٹین کا کام تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی صحت کا دفتر صبح، دوپہر اور شام، تین شفٹوں میں کام کر رہا تھا تاہم تمام کام کو 25 اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد معطل کرنا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ وائرس کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس صرف ایک شفٹ پر کام کے لیے افرادی قوت رہ گئی تھی، اس صورتحال میں ٹیسٹ کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔میران یوسف کا کہنا تھا کہ چند اسٹاف کو گھروں میں آئی سولیٹ کیا گیا ہے جبکہ چند آئی سولیشن سینٹرز میں داخل کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد ضلعی صحت کے دفتر کو عارضی طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ بھی کرنا پڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں کیسز کی وجہ سے ہم اس بات کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے کہ اسٹاف میں وائرس کی تصدیق ہوگی، یہ ناگزیر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف گھروں پر جاتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہیں تاہم ان کا سامنا ایک نہ دکھنے والے دشمن سے ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -