فیصل آباد، چلتی وین میں آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی خاندان کے 6افرا د ہلاک، 10افراد شدید زخمی

  فیصل آباد، چلتی وین میں آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی خاندان کے 6افرا د ہلاک، 10افراد ...

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ساندل بار کے نواحی چک 62ج ب ایم فور امین پور بنگلہ انٹر چینج کے قریب ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3بچوں،ایک خاتون سمیت 6افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور10 افراد کوشدید زخمی حالت میں ریسکیو1122کی ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا جن میں سے مزید چار افراد کی حالت انتہائی مخدوش بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے سولہ افراد شیخوپورہ میں ایک عزیزہ خاتون کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد شورکوٹ واپس جارہے تھے کہ ایم فور امین پور بنگلہ کے قریب گاڑی کا انجن اوورہیٹ ہوجانے کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی اور گاڑی میں آگ لگنے کے باعث 6 سالہ ابتشام، 22 سالہ بلال،32 سالہ خالدہ، 9 سالہ کاشف اور 7 سالہ ابیحہ بری طرح جھلس جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 سالہ کاشف،32 سالہ صباء،22سالہ عبد القیوم،13 سالہ مطیع الرحمن، 17 سالہ مجیب الرحمن،13 سالہ صائمہ،7 سالہ فائقہ، 14 سالہ سعدیہ،30 سالہ سیرت، 50سالہ عبد الرشید کو جھلسی ہوئی حالت میں ریسکیو1122کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا۔ گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی تین فائر بریگیڈگاڑیوں،تین ایمبو لینس اور ایک سپیشل گاڑی موقع پر پہنچ گئی اورآگ لگنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی نعشیں ساندل بار پولیس کے حوالے کردیں گئیں۔

آگ

مزید :

صفحہ آخر -