جماعت اسلامی کا غلام سرور بھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

  جماعت اسلامی کا غلام سرور بھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی نے جماعت اسلامی شکارپور کے رہنماء، الخدمت کے سرگرم کارکن غلام سرور بھٹو کے انتقال پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جماعت اسلامی شکارپور کے انتہائی مخلص کارکن،خدمت خلق کے جذبے سے سرشار انسان تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مقام جندو ڈیرو میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے گذاردی تھی، انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -