فضل حکیم خان کی سوات میں جاری میگا پراجیکٹس کورواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

فضل حکیم خان کی سوات میں جاری میگا پراجیکٹس کورواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی (ڈیڈک) سوات کے چیئر مین اور رکن سوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے سوات میں جاری میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کو رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایک روپیہ بھی لیپس نہ ہونے پائے جبکہ اربوں روپے کی لاگت سے جاری ملم جبہ روڈ سمیت تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے،گزشتہ روز ڈیڈک کمیٹی کے آفس میں سوات میں جاری میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان منعقد ہوا،جس میں ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے سوات میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے انکو اگاہ کیا اور ان پر کام کی رفتار اور مکمل ہونے کے اوقات بھی دیئے اس موقع پر فضل حکیم خان نے خطاب کرتے ہوئے جون تک جتنے بھی ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹس پر کام مکمل ہونا ہے اسکو فوری طور پر مکمل کرکے تفصیل سے انہیں اگاہ کیا جائے اور کہا کہ سوات میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور مقررہ وقت پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی اور نہ ہی کوئی رقم لیپس ہونے دی جائیگی اس موقع پر انہوں نے سیاحتی علاقے ملم جبہ روڈ پر دو ارب 54 کروڑروپے کی لاگت سے جاری کام کو اسی ماہ کے آخر تک،کالام روڈ کو مقررہ مدت اور مینگورہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں،سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان میگا منصوبوں کی تعمیر سے سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -