ن لیگ کے سابق ایم این اے دوست محمدفیضی انتقال کرگئے

    ن لیگ کے سابق ایم این اے دوست محمدفیضی انتقال کرگئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمدفیضی کراچی میں انتقال کرگئے۔سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد فیضی کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں گزشتہ 15 روز سے زیر علاج تھے۔اہل خانہ کے مطابق دوست محمد فیضی گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اورہسپتال میں داخلے کے بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔دوست محمد فیضی 1993ء کے عام انتخابات میں کراچی سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوست محمدفیضی

مزید :

صفحہ آخر -