اے اے سی تخت بھائی کا پیٹرول پمپس کا معائنہ

اے اے سی تخت بھائی کا پیٹرول پمپس کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بائی قیصر خان نے شیر گڑھ اور لوندخوڑ بازارنے پٹرول پمپوں میں پیٹرول کی موجودگی اور قیمت کے بارے میں پوچھ گچھ کی جبکہ منیجر کو بوتلوں اور کنسترز میں پٹرول فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی۔مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانوں پر کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکنگ کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو جرمانہ کیا جبکہ دکانداروں کو ضروری ہدایات جاری کی۔ایڈیشنل اے سی نے مختلف پوائنٹس پر مسافروں سے کرایہ کی وصولی اور گاڑیوں میں ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کی چیکینگ کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -