ریکٹ بینکیزر گروپ کاو اٹر ایڈ پاکستان کے ساتھ اشتراک
کراچی (پ ر)ڈیٹول اور ہارپک جیسے صف اول کے صحت اور حفظان صحت برانڈز بنانے والے ریکٹ بینکیزر گروپ نے ملک میں COVID-19 سے ریلیف کے مشن کو مزید آگے بڑھانے کیلئے واٹر ایڈ پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعہ ملک میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لئے ذاتی تحفظ کے سامان (PPEs) اور حفظان صحت کی کٹس بطور عطیہ فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ عام لوگوں، خصوصاََ دیہی علاقوں کے لوگوں میں COVID-19 اور دیگر وائرس اور بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدام کرنے کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس تعلیمی کاوش کے ساتھ ساتھ صابن کی تقسیم اور ہاتھ دھونے کی سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ملک میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو چارماہ کا عرصہ گزرچکا ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ اس کاپھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔یہ ایک انتہائی چوکنا کرنے والی صورتحال ہے اور اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر شدید کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس وقت کی دو بنیادی ترجیحات: پاکستان کی ہیلتھ کیئر کمیونٹی، ہمارے فرنٹ لائنرز، جوکہ اس وائرس سے براہ راست مقابلہ کررہے ہیں، ان کی حفاؓظت کرنا ہے اور عوام کوآگاہ رکھنا ہے تاکہ حالات مزید خراب ہونے سے بچ سکیں۔ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور پاکستان کے لوگوں کو درست طریقوں سے آگاہ کرکے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جس کے ذریعہ ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔اس سلسلے میں واٹرایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صدیق خان نے کہا،"واٹر ایڈ پاکستان پہلے ہی سے دیہی علاقوں میں عوام کوہاتھوں کی حفاظت اور مناسب سنیٹیشن کی عادت اپنانے کی تعلیم دینے کیلئے RBPL کے ساتھ نمایاں طور پر کام کررہا ہے۔ ایک قوم کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز اور معاشرے کے ان تمام افرادکو مدد فراہم کریں جن کو CoVid-19 کا خطرہ ہے یا اس سے متاثر ہیں۔ہماری اس کاوش کا مقصد پاکستان بھر میں لوگوں اور خاص طور پر ملک کے شدید متاثر علاقوں تک پہنچنا ہے"RBگروپ نے حال ہی میں CoVid-19کی عالمی وبا سے مقابلے کیلئے ملک میں ریلیف کی کوششوں کی مدد کیلئے 500 ملین روپے کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ RB اپنے تحفظ، علاج اور نشوونما کے مقصد پر یقینی طور پر عمل پیرا ہے اور فروری میں اس وباکے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی اہم اقدام اٹھارہا ہے۔ کمپنی نے اس سے پہلے ہی پاکستان میں عوامی خدمات کے پیغامات کیلئے وزارت صحت کے ساتھ پارٹنر شپ کااعلان بھی کیاہے، اس کے علاوہ بھی کمپنی نے ملک بھر میں مختلف این جی اوزز کو راشن کی تقسیم کے سلسلے میں اپنی پروڈکٹس عطیہ کی ہیں۔