سرسید یونیورسٹی نے آن لائن فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

  سرسید یونیورسٹی نے آن لائن فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبہ جات کے آن لائن فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو انفارمیٹکس، بائیومیڈیکل سائنسز، آرکیٹیکچر اور بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA) کے آن لائن فائنل امتحانات ۲۲/جون ۲۰۲۰ء سے شروع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے امتحانات کا آغاز ۲۹/جون ۲۰۲۰ء سے ہوگا (اس کا انحصار پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پالیسی کے اعلان پر ہے)۔تاہم پوسٹ گریجویٹس کے آن لائن امتحانات بھی ۲۹/جون ۲۰۲۰ء سے ہی ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام آن لائن امتحانات اوپن بُک کی بنیاد پر ہوں گے۔سرسید یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن فائنل امتحانات کا ٹائم ٹیبل اور شیڈول موجود ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔امتحانات کا طریقہ کار، تیکنیکی معاونت اور آن لائن ایگزام سسٹم کے بارے میں عمومی ہدایات سرسیدیونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر حوالے کے طور پر موجود ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -