سلک بینک، ویزا کے تحت ای کامرس مہم کا فروغ

  سلک بینک، ویزا کے تحت ای کامرس مہم کا فروغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)سلک بینک لمیٹڈ 39 شہروں میں ا پنی 123 برانچوں کے ساتھ ایک اہم اور تیز ی کے ساتھ ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک ہے۔سلک بینک کے ویزا کریڈ ٹ کارڈز، اپنے کارڈ ہولڈرز کو اعلیٰ ترین سہولیات، رقم کے تحفظ کا موزوں انتظام، اعتماد اور دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے جیسے فوائدکی پیشکش کرتا ہے۔COIVDکے بعد، ڈیجیٹیلائیزیشن کی جانب معیشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ،بینکوں کے لیے یہ لازمی ہوگیا ہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کو آن لائن ٹرانزیکشنز کی آسان سہولیات بہم فراہم کریں۔اپنے کسٹمرز کودنیا بھر میں رائج اہم سروسز کی فراہمی کے اسی جذبے اور عہد کے تسلسل میں، سلک بینک نے دنیا بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے لیڈر تصور کی جانے والی سروسز "ویزا کنزیومر اتھنٹیکیشن سروس "(VCAS)کو استعمال کرنے کے لیے ویزا کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو ایک بہتر آن لائن تصدیق کی سروسز کے حوالے سے فراڈ اور جعلسازی کوکم کرنے کے لیے رسک بیسڈ اتھنٹیکیشن (RBA) فراہم کرتا ہے۔اس شراکت داری سے سلک بینک، جلد ہی اپنے کسٹمرز کو 3DS 2.0 کے تحت جاری کردہ خصوصیت کی پیشکش کرنے والاملک کا پہلا بینک بن جائے گا، جو نہ صرف کارڈ ہولڈرز کو بہتر انداز میں آن لائن سروسز فراہم کرتا ہے بلکہ ساتھ کارڈ ہولڈرز کو آن لائن خریداری کے دوران ذہنی سکون برقراررکھنے کے لیے کوائف کے مکمل اختیار کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔سلک بینک کے ڈائیریکٹر ریٹیل بینکنگ،شہرم رضا بخاری نے سلک بینک کی ڈیجیٹل مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد بینکنگ میں اس نئی جہد کے لیے خود کو تیار کرنا ہے جس میں کسٹمرز کا زیادہ انحصار ڈیجیٹل سلوشنز پر ہوگا اور اس حوالے سے ویزا کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری طویل عرصے پر محیط ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سلک بینک کا یہ قدم،کسٹمرز کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر بے مثال سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔اس موقع پر ویزا کے کنٹری منیجر پاکستان و افغانستان نے کہا کہ اب جبکہ موجودہ حالات میں صارف کی جانب سے خریداری کے طریقوں کو دوبارہ سے طے کیا گیا ہے اورتاجروں کوفوری طور پر آن لائن ہونے کی جانب راغب کیا گیا ہے، تاہم کسٹمرز کی توقعات اب بھی وہی ہیں، وہ ادائیگی کے آسان اور محفوظ طریقوں کے استعمال کے خواہاں ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے شراکت داروں نے ویزا کنزیومر اتھنٹیکیشن سروسز کا انتخاب کیا،جو سلک بینک کو نہ صرف بہترین تصدیقی عمل کی پیشکش کرنے کے قابل بناتا ہے بلکہ ساتھ ہی صارفین کو ادائیگی کے حوالے سے ایک محفوظ اور جامع سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے وہ متلاشی ہیں۔پاکستان میں ڈیجیٹل تجارت کے فروغ کے حوالے سے ویزا اور سلک بینک دونوں کی جانب سے یہ ایک انتہائی اہم قدم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -