دوست محمد فیضی اچھی طبیعت کے ساتھ نفیس انسان تھے، شاہ محمد شاہ

دوست محمد فیضی اچھی طبیعت کے ساتھ نفیس انسان تھے، شاہ محمد شاہ

  

کراچی (پ ر)نامور سیاسی و سماجی شخصیت و رہنما جناب دوست محمد فیضی کے انتقال پر مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ,صوبائی جنرل سکریٹری مفتاح اسماعیل,صوبائی نائب صدر اعظم لوہانی,صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر خالد شیخ اور مرکزی کونسل کے رکن عبد الحمید بٹ نے نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست محمد فیضی وہ شائستہ چہرہ تھے کہ اس کے حوالے اور نسبت کے ذکر پر مسلم لیگ(ن)ہمیشہ ناز کر سکتی ہے۔ دوست محمد فیضی اچھی طبیعت کے ساتھ ساتھ نہایت نفیس انسان تھے۔ وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -