خیبر، طور خم میں این ایل سی کے ظلم وجبر کا باز ارگرم

خیبر، طور خم میں این ایل سی کے ظلم وجبر کا باز ارگرم

  

خیبر (بیورپورٹ)کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے چیئرمین معراج الدین شینواری اور نوجوانان قبائل تنظیم کے سابق صدر اسرار شینواری نے پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طورخم میں این ایل سی نے ظلم وجبرکا بازار گر م کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ گز شتہ روزانہوں قومی مشران سمیت این ایل سی کرنل ستا ر اور صوبیدار اقبال سے طورخم میں سکینر اور دوسرے مسائل پر بات چیت کیلئے گئے ملاقات میں این ایل سی کرنل نے مشران کی بے عزتی کی اور مشران کے سامنے بتا یا کہ نہ وہ مشران کو مانتے ہیں اور نہ ایگریمنٹس کو مانتے ہیں معراج الدین نے کہا کہ این ایل سی ایمورٹ اور ایکسپورٹ گاڑیوں کیلئے سکینر نصب کیا ہے جو ایمپورٹ گاڑیوں سے پانچ سو روپے اور ایکسپورٹ سے ایک ہزار روپے ٹیکس کے نام پر بھتہ وصول کر تے ہیں بلکہ وزیر اعظم نے افغانستان جانے والے مال بردار گاڑیوں سے ٹیکس وصولی پر مکمل پابندی لگا ئی ہے جب وہ اس کرپشن اور بھتہ کے خلاف آواز اٹھا تے ہیں تواین ایل سی حکام سیکورٹی فور سز کے اعلی حکام کو فون کرکے غلط بیانی کر تے ہیں اور قومی مشران کو بدمعاش کے طور پر پیش کر تے ہیں جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ این ایل سی نے جہاں سکینر نصب کیا ہے وہ زمین قومی ملکیت ہے لیکن این ایل سی نے زبر دستی نصب کیا گیا ہے این ایل سی ایگریمنٹ تک محدود ہو جائے تجاوز نہ کریں جہاں پر وہ تعمیرات کر رہے ہیں وہ ایگر یمنٹ کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ وہ قومی مشران اور سیکورٹی فورسز کے اور ایجنٹ اور کسٹم حکام کے درمیان نفرت پھیلا رہے ہیں انہوں نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستا ن سے دو کرین لائے ہیں اور قومی کرین کو وہاں پر کام کرنے سے روک دئیے ہیں این ایل سی افغانستان پرائیویٹ کرین والوں کے ساتیھ شریک ہو گئے ہیں این ایل سی نے ہزاروں مقامی لوگوں کو بے روز گار کیا اور قومی اراضی پر قبضہ کیا اور مسلسل ظلم اور زیا دتی کر رہے ہیں معراج الدین اور اسرار شینواری نے ممبر قومی اسمبلی نور الحق قادری،آئی جی ایف سی اور کور کمانڈر سے اپیل کی وہ طورخم میں این ایل سی کی ظلم کا نوٹس لیا جائے اور کرنل اور صوبیدار کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -