سرائے نورنگ،اراضی تنازعہ پر 2 نوجوان قتل،1 زخمی

سرائے نورنگ،اراضی تنازعہ پر 2 نوجوان قتل،1 زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ کے علاقے نہر خیسور کے قریب اراضی کے تنازع پر مبینہ ملزمان کی موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ سے دو نوجوان قتل ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ عبدالحمیدخان ولد خان محمد سکنہ ملنگ اڈا نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ اپنے بھائیوں نجیب اللہ اور کمال خان،عبدالقدوس ولدگلنواز سکنہ بائیست خیل اوراعزازاللہ ولدرحمت اللہ سکنہ میرعالم منجی والا کے ہمراہ دوموٹرسائیکلوں پرخلیل سکنہ قاضی ڈھیری کلہ کی عیادت کے لئے گئے۔واپسی پر ایک موٹرسائیکل پر ان کے بھائی کمال،عبدالقدوس اور اعزازاللہ سوار ہو کر روانہ ہوئے جب کہ دوسری موٹرسائیکل پر وہ بھائی نجیب اللہ کے ہمراہ روانہ ہوا بھائی کمال خان ودیگرکی موٹرسائیکل جب نہر خیسور نزد منجی والا روڈ مسجدپہنچی تو مبینہ ملزمان غلام ولد جانس سکنہ گنڈی خان خیل اور لیاقت ولد پیر محمد سکنہ گمبیلا نمودار ہو ئے اور اُن پر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجے میں بھائی کمال خان اور عبدالقدوس جاں بحق ہوگئے جب کہ اعزازاللہ شدید زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ واقعہ اراضی کے تنازع پر رونماہوا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -