شہر میں آکسیجن کا مصنوعی بحران پیدا ہونے نہیں دینگے،عابد وزیر

شہر میں آکسیجن کا مصنوعی بحران پیدا ہونے نہیں دینگے،عابد وزیر

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے کہاہے کہ شہر میں آکسیجن کا مصنوعی بحران پیدا ہونے نہیں دیں گے اورمریضوں کی سہولت کے لئے ہر صورت میں اس کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے گا،جن علاقوں میں کورونا ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھاجائے گا وہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائے وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آکسیجن زندگی بچانے والی گیس ہے اورجو لوگ اس کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہونگے ان کے خلاف این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی حالیہ وباء کے بعد ایم ایم سی کو ان مریضوں کی نگہداشت کے لئے خصوصی درجہ دیاگیاہے جہاں وینٹی لیٹر سمیت تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے وباء کی وجہ سے آکسیجن مانگ میں اضافہ ہواہے ایم ایم سی میں 150سلینڈرز پہلے موجودتھے دوسو مزید خریدے گئے تاہم اب بھی ڈھائی سوسلینڈروں کی ضرورت ہے اور ضلعی انتظامیہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ماسک اس وباء کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار اداکررہاہے اوراس سے 80فیصد تک محفوظ رہاجاسکتاہے تاہم ہماری بدقسمتی ہے کہ بازاراوراڈوں میں عوام ا س کا خیال نہیں رکھ رہے شہری ہر چیز حکومت پرنہ چھوڑیں سارے کام ڈنڈے سے ممکن نہیں عوام حالات کا احساس کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -