پشاور،تن سازوں کا باڈی بلڈنگ کلب کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور،تن سازوں کا باڈی بلڈنگ کلب کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے تن سازوں نے باڈی بلڈنگ کھولنے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کیا تن سازوں نے پوزنگ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ھکومت سے باڈی بلڈنگ کلبز کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ حکومت مخالف نعرہ بازی بھی کی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت پشاور تن سازی کلبز کے مالکان نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ پچھلے چار ماہ سے کلبز بند ہونے سے کلبز مالکان معاشی پریشانیوں سے دو چار ہے جبکہ نوجوان صحت مندانہ سرگرمیاں نہ ہونے سے نشے کی جانب راغب ہونے لگے انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کلبز بند ہونے سے کرایہ بھی نہیں ادا کر رہے جبکہ گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے جما رکھے ہے تن سازوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ باڈی بلڈنگ سینٹرز کو ایس او پیز کیساتھ کھول دئے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔ تن سازوں کے مظاہرے میں حالیہ مسٹر پاکستان یاسین خان نے بھی شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -