شبقدر،ٹرانسپورٹ یونین کی اڈہ منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر،ٹرانسپورٹ یونین کی اڈہ منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کے خلاف آل پاکستان ٹرانسپورٹ یونین۔ تاجر برادری گاڑی مالکان اور عوام سراپا احتجاج۔ شبقدر بازار کی شاہراہوں پر احتجاجی دھرنا دیا حکومت اور ٹی ایم او کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کیمطابق تحصیل شبقدر بازار میں دو بڑے ٹرانسپورٹ اڈوں کی بازار سے باہر منتقلی کے خلاف شبقدر بازار پشاور روڈ پر واقع ٹرانسپورٹ اڈہ میں اختجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں شبقدر مہمند اور دیگر علاقوں کے عوام ٹرانسپورٹ مالکان اور تاجر برادری نے شرکت کی اختجاج کے باعث دونوں ٹرانسپورٹ اڈے بند تھے جس سے مہمند باجوڑ اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو سخت گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پشاور اور دارلحکومت اسلام آباد سے آئے ہوئے آل پاکستان فیڈریشن آف لیبر درانی گروپ کے مرکزی صدر شفقت درانی صوبائی ٹرانسپورٹ کے مختلف یونین کے صدور نور محمد خان مہمند۔صاحب شاہ خان۔ جنرل سیکرٹری مراد خان۔ شبقدر تاجر برادری اور دوکانداروں کے عہدیداروں سید شبیر احمد باچا صدر نور احمد مہمند ۔گوہر علی شاہ۔ پاسبان کے صدر حمید خان محمد یوسف خان۔ مہمند شبقدر ٹرانسپورٹ اڈوں کے صدور قلندر خان ملک روح الامین حیات خان جاوید خان حلیم زئی اور دیگر نے کہا کہ شبقدر بازار سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی غیر قانونی ہیں بازار سے کئی کلومیٹر باہر ویران جگہ پر منتقلی سے تاجروں دوکانداروں گاڑی مالکان اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو گا جبکہ جانی مالی اعتبار سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او شبقدر اور ٹی او آر اپنی نا اہلی اور کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار سے غیر قانونی منتقلی کی تیاری کی جاری ہیں اور ٹی ایم اے شبقدر کی طرف سے جو نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں نیب اعلی عدالتیں اور دیگر متعلقہ ادارے ٹی ایم او اور ٹی او آر کے غیر قانونی اقدام اور کرپشن کا فوری نوٹس لیں مقررین نے اختجاج کے طور پر سیاہ جھنڈے لگائے تھے اور صوبائی حکومت اور ٹی ایم او کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب مزدور کاروں کے چولہے ٹھنڈ نہ کرے آل پاکستان فیڈریشن آف لیبر درانی گروپ کے مرکزی صدر ملک شفقت درانی اور صوبائی ٹرانسپورٹ کے صدر صاحب شاہ نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی غلط پالیسیوں نے پوری قوم پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہیں الیکشن سے قبل سٹیج پر جلسوں میں عوام سے جو وعدے کئے گئے سب بھول گئے عوام سے ایک وعدہ بھی وفا نہ کرسکے ب روزگاری اور آئے روز مہنگائی کے اعلانات نے غریب عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہیں انہوں نے موجودہ حکومت کی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیکر مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی سے ہزاروں غریبوں کی مزدوری ختم ہو جائیگی شبقدر بازار سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر پورے صوبہ اور ملک کے دیگر حصوں میں پہیہ جام جاری رہے گا مظاہرین نے شبقدر بازار میں اختجاجی واک کیساتھ شاہراہوں پر دھرنا بھی دیا اور ٹی ایم اے شبقدر اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -