مردان،انتظامیہ افسران کا پیٹرول کی صورتحال اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ

مردان،انتظامیہ افسران کا پیٹرول کی صورتحال اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پرمختلف انتظامی افسران نے آکسیجن سلینڈر ز، پٹرول کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور کرونا وائرس کے پیش حکومتی ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق مختلف علاقوں میں معائنے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو کا موجودہ حالات کے پیش نظر آکسیجن سلینڈر فروخت کرنے والی دکانوں کے معائنے کئے۔آکسیجن سلینڈر فروخت کرنے والوں کی دکانوں کے معائنوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو احکامات جاری کیے کہ اگر آکسیجن سیننڈر کے بارے میں ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری پائی گئی تو ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے پار ہوتی اور نیو سڑک بازار کے دورے کئے اور پٹرول پمپوں میں پیٹرول کی موجودگی اور قیمت کے بارے میں پوچھ گچھ کی جبکہ مینیجر کو بوتلوں اور کنسترز میں پٹرول فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں نے معائنے بھی کئے اور سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کرنے سے متعلق چیکنگ کی جبکہ کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل اے سی نے مختلف پوائنٹس پر مسافروں سے کرایہ کی وصولی اور گاڑیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی چیکینگ بھی کی۔مزید برآں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں کاروائی کی۔انہوں نے پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے گیج اور ریٹ کی چیکنگ کی جبکہ ایڈیشنل اے سی نے منیجرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل اے سی نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکینگ بھی کی اور دکانداروں اور راہ گیروں میں فیس ماسک تقسیم کئیے۔اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلائنگ کوچیز اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں پوچھ گچھ بھی کی اور مسافروں میں ماسک تقسیم کئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -