صوابی،رشکئی میں دیرینہ تنازعہ میں 1 جاں بحق

صوابی،رشکئی میں دیرینہ تنازعہ میں 1 جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع رشکئی میں سابق عداوت پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فتاح اللہ سکنہ رشکئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹوں امان اللہ، اختر منیر اور نواسے عبدالرحمن کے ساتھ جا رہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر جلال نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا امان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ بیٹے اور نواسے سمیت بال بال بچ گئے۔ رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی ہے کالو خان پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -