بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین کو مکمل نظر انداز کیا گیا،فیض اللہ

بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین کو مکمل نظر انداز کیا گیا،فیض اللہ

  

مردان(بیورورپورٹ) مردان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایمپلائر یونین کے صدرفیض اللہ خان نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین کو مکمل نظر انداز کرکے ان کامعاشی قتل عام کیاموجودہ حکومت سرکاری ملازمین کی بدعائیں لے ڈوبے گی وہ یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ایم ڈی اے کے صدر نے بجٹ کو سرکاری ملازمین کے ساتھ تاریخی مذاق قراردیاہے اورکہاکہ موجودہ حکومت سے توقع تھی کہ وہ ملازمین کے مسائل کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کرے گی لیکن انصاف کے دعویداروں نے سرکاری ملازمین کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ایم ڈی اے کے صدر فیض اللہ خان نے کہاکہ حکمران اپنی تنخواہوں اور مراعات میں 36گھنٹوں میں اضافہ کرتے ہیں لیکن غریب ملازمین کا معاشی قتل عام پر خاموش ہے ایسوسی ایشن کے صدر نے مطالبہ کیاکہ موجودہ مہنگائی کی تناسب سے پوسٹ بجٹ پیش کرکے تنخواہوں میں اضافہ کریں تمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیاجائے اگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیاتو ملک بھر کے تمام سرکاری تنظیمیں اس تاریخی ناانصافی کیخلاف ملک گیر تحریک چلایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -