باڑہ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں پر قبضہ کرنے کیخلاف مالکان کا مظاہرہ

باڑہ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں پر قبضہ کرنے کیخلاف مالکان کا مظاہرہ

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ فرنٹیئر روڈ ٹیلیفون ایکسچینج کے سامنے گاڑیوں ملکان نے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیاتھا۔جن کا مطالبہ تھا کہ سیکورٹی فورسز نے اورکزئی چھاپری کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے ان کی گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔ان کو حوالے کی جائے۔ٹھیکیدار فیاض اور سیکورٹی کے درمیان کسی وجہ سے ٹھیکہ کو منسوخ کردیا تھا۔جن کی وجہ سے ان کی گاڑیاں جو روزانہ کے دہاڑی پر بھرتی کئے تھے سیکورٹی فورسز نے ان کے گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔باربار فریاد کرنے کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اس لئے سڑک کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔روڈ کو مظاہرین نے ہر قسم ٹریفک کے لئے کافی وقت تک بند کردیا تھا۔ایس ایچ او باڑہ اکبر آفریدی نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا۔اکبر آفریدی نے مظاہرین کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرادی۔مظاہرین کی قیادت قیاص آفریدی کررہے تھے۔قیاص آفریدی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہمارے 13 گاڑیاں ہے۔ جو مختلف علاقے کے لوگوں کی ہے۔ اگر پھر بھی ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو احتجاج کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -