شہری کو زخمی کرنے والا ملزم موقع پر گرفتار

شہری کو زخمی کرنے والا ملزم موقع پر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)سٹی پٹرول فورس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈارائیور کو تیز دھار آلہ کیساتھ زخمی کر نے والے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا، سٹی پٹرول فورس کے جوانوں نے زخمی شہری کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سواری کے تنازعہ پر طیش میں آکر تیز دھار آلہ سے وار کرکے رکشہ ڈرائیور کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا جس کو مزید کاروائی کی خاطر تھانہ خان رازق شہید منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ خان رازق شہید کی حدود دال گراں بٹیر باز میں دو رکشہ ڈرائیور وں کی آپس میں سواری کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم عرفان اللہ ولد کلیم خان سکنہ بیری باغ نے طیش میں آکر احسان اللہ ولد حاجی کلاش سکنہ شاہ عالم کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جس پر قریبی موجود سٹی پٹرول فورس کے جوانوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈارائیور کو تیز دھار آلہ کیساتھ زخمی کر نے والے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے آلہ ضرر تیز دھار آلہ بھی برآمد کر لیا، جبکہ زخمی شہری کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گرفتار ملزم کو مزید کاروائی کی خاطر تھانہ خان رازق شہید منتقل کر دیا گیا