پشاور،ایریگیشن ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور،ایریگیشن ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ صوبائی بجٹ میں ملازمین کی تنخوا ہوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا فیڈریشن کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ اگر تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں تو عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دینگے مظاہرین کی قیادت فیڈریشن کے سینئر نائب صدر صداقت علی، جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک اور پریس سیکرٹری محمد اکرام کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازم دشمن ہونے کا ثبوت پیش کیا تاہم اب صوبائی حکومت نے بھی مجوزہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو ناانصافی ہے کیونکہ مہنگائی انتہائی بڑھ گئی ہے، اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ان کی تنخواہوں پر پہلے سے کئی قسم کے ٹیکسز لگے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم تیس فیصد اضافہ کیا جائے ورنہ تمام ملازمین کو متحد کرکے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -