پشاور،نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور،نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اوراین ای سی کے زیراہتمام تعلیم دشمن بجٹ اور تعلیمی اداروں کے کھولنے کیلئے ایس اوپی نہ بنانے اوراداروں کو گرانٹ فراہم کرنے کیلئے پشاورپریس کلب کے سامنے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز،اساتذہ اورپشاوریونیورسٹی کے مختلف طلبائتنظیموں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داودزئی،نظرحسین،طارق متین اور شاہدولی خٹک کررہے تھے مظاہرین نے کہاکہ حکومت کی دیگرپالیسیوں کی ناکامی کے ساتھ ساتھ تعلیمی پالیسی بھی ناکامی کاشکارہوگئی ہے ایک جانب ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں کمی دوسری جانب اداروں پرسوفیصد ٹیکس عائد کرنا ناانصافی کی انتہاہے انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم سب کیلئے کی پالیسی کی مخالف اقدامات اٹھارہی ہے اساتذہ اور دیگرسٹاف کا معاشی قتل عام بندکیاجائے اساتذہ کواحساس پروگرام میں شامل کیاجائے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ ایف ای ایف کی طرف پورے پاکستان میں نجی شعبہ کے بہبود کیلئے اربوں روپے کافنڈموجود ہے حکومت نجی شعبہ کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر گرانٹ فراہم کرے بصورت دیگر19جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخی احتجاج کیاجائے گا۔