محسود قبائل کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے حکومت نے خطیر رقم مختص کی،کمشنر ٹانک

محسود قبائل کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے حکومت نے خطیر رقم مختص کی،کمشنر ٹانک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان ترقیاتی منصوبے ضرورت کی بنیاد پر علاقوں کو دیئے جائیں گے، محسود قبائل کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہے، کمشنر ڈیرہ ڈویژن، تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن جاوید مروت نے سنئیر صحافی اوردین محسود کے ساتھ ان کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسود قبائل نیانتہا پسندوں اور رجت پسندوں کے خلاف گزشتہ آپریشنوں کے دوران بیش بہا قربانیاں دی ہیں جو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے سنہری حروف میں لکھی اور یاد کی جائنگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محسود قبائل کیلئے حکومت نے پانی، تعلیم، صحت اور مواصلات کے متعدد منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کیئے ہیں مذکورہ منصوبے مکمل ہونے سے علاقے کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئیگی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور ترقیاتی کام ذات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائیگی، اور محسود قبائل کے جائز حقوق پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جس کے واضح اثرات ہمارے ملک میں بھی دیکھائی دے رہے ہیں ہمیں چاہیئے کہ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس وباء سے نجات حاصل کرسکیں۔