سندھ بجٹ اجلاس، 75فیصد ارکان آن لائن شرکت کریں گے، مرتضیٰ وہاب

سندھ بجٹ اجلاس، 75فیصد ارکان آن لائن شرکت کریں گے، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی کے17جون کو ہونے والے بجٹ اجلاس میں 75فیصد ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔اس طرح سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں اسمبلی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ بجٹ اجلاس میں 25 فیصد ارکان اسمبلی شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی ارکان بجٹ سیشن میں آن لائن شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن شرکت کے لیے سندھ اسمبلی کے رولز میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں ارکان آن لائن اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ ہنگامی صورتحال ہو یا روایتی اجلاس، اراکین کی شرکت ممکن نہ ہو تو آن لائن اجلاس ہوا کرے گا۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ اول -