وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس(آج) مگل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کراچی، اسلام آباد لاہور، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس کے قریب کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعیمر کی سمری پر غور کرے گی۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔وفاقی کابینہ قانون چلڈرن امپلائمنٹ ایکٹ 1991ء میں ترمیم، اور اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں کوویڈ 19 فنڈز کے قیام کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -