چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ،سامان میں ڈیڑھ لاکھ این 95 اور15 لاکھ ماسک شامل ہیں ، چین سے ڈیڑھ لاکھ پی پی ای بھی ملے ہیں،پاکستان کےساتھ چین کے تعاون کوسراہتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہاہے کہ107لیبارٹریاں بنادی ہیں جسے 150 تک لےجانا چاہتے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ ملک میں ٹیسٹنگ سامان کی کمی نہیں ہے،انسدادکورونا کیلئے وینٹی لیٹرزسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ صوبوں کو250 تک وینٹی لیٹرزتقسیم کرچکے ہیں،صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرناچاہیں کریں،انہوں نے کہاکہ آج پشاور اورکراچی کادورہ کروں گا،پشاوراورکراچی کی ضرورتوں کودیکھ کرآؤں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -