وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرکراچی جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرکراچی جائیں گے
وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرکراچی جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرکراچی جائیں گے ،وزیراعظم گورنرہاؤس کراچی میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کوصوبے میں کورونا صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے، وہ گورنر ہاؤس میں کورونا مریضوں کیلئے موبائل ہسپتال کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج رات کراچی میں قیام کریں گے، اس دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں کورونا مریضوں کے لئے موبائل ہسپتال کا معائنہ کریں گے، بدھ کی صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -