اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ
اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلے آیا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -