یہ پورا ہفتہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

یہ پورا ہفتہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
یہ پورا ہفتہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے  ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں  موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 21 جون تک ملک کے تمام میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکیس جون تک  صوبہ سندھ، ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختو نخواہ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ موسم کی تازہ صورتحال کی بات کریں تو آج صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختو نخواہ میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک / جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  جیکب آبادمیں ‎50، شہید بینظیر آباد، داد اور سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -