کورونا وائرس، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بار پھر اب تک کی سب سے زیادہ اموات

کورونا وائرس، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بار پھر اب تک کی سب سے ...
کورونا وائرس، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بار پھر اب تک کی سب سے زیادہ اموات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ چوبیس گھنٹوں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 111 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں جبکہ مزید 4 ہزار 443 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار921 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات 2839 ہو گئیں ہیں تاہم اب تک 56 ہزار 390 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں بھی لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ مریض

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 55 ہزار878 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں55 ہزار581، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار472 ، بلوچستان میں 8 ہزار327، اسلام آباد میں 8 ہزار857، آزاد کشمیر میں663 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار143 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 839تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 853، خیبر پختونخوا میں 707، اسلام آباد میں83، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -