آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری،لیگی رہنمابرجیس طاہراور محسن شاہ نواز رانجھاکی آج نیب طلبی

آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری،لیگی رہنمابرجیس طاہراور محسن شاہ نواز ...
آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری،لیگی رہنمابرجیس طاہراور محسن شاہ نواز رانجھاکی آج نیب طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری میں لیگی رہنماﺅں برجیس طاہراور محسن شاہ نواز رانجھا کوآج نیب آفس طلب کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق برجیس طاہر کو آج دوپہر12 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور لیگی ایم این اے کواثاثوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برجیس طاہرکے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے اداروں کومراسلے بھی لکھے جائیں گے ،برجیس طاہراورپرائیویٹ کنٹریکٹرسلیم گورایہ ودیگرکیخلاف انکوائری جاری ہے۔
آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں محسن شاہ نوازرانجھا کو بھی نیب آفس طلب کیاگیاہے ،محسن شاہ نوازرانجھاکو 12 بجے متعلقہ دستاویزات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔