لیگی ایم این اے برجیس طاہر نے نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لیگی ایم این اے برجیس طاہر نے نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لیگی ایم این اے برجیس طاہر نے نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی ایم این اے برجیس طاہر نے نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،دائر درخواست میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزاربرجیس طاہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کےخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند ہوچکی ہے، نیب نے جولائی 2019 میں نوٹس بھیجا اور طلب کیا، نیب ایسے کیس میں بلا رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا،برجیس طاہر نے استدعا ہے کہ عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -