عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی،فوادچودھری

عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی،فوادچودھری
عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی،فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاعیدالاضحی اورعیدالفطر کی تاریخیں ایک سال پہلے ہی دے دی تھیں،عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی.

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26فروری کو آیا،پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس آیا تو ہم امپورٹ کر رہے تھے،اب پاکستان میں ڈائلیسیز مشینز بھی بنائی جارہی ہیں۔

فوادچودھری نے کہاکہ میڈیکل آلات کی پروموشن کیلئے مکینزم بنا رہے ہیں،پاکستان میں بنائے گئے ماسکس اور دیگر آلات ایکسپورٹ ہورہے ہیں، پاکستانی مصنوعات ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں ڈالرز آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ عیدالاضحی اورعیدالفطر کی تاریخیں ایک سال پہلے ہی دے دی تھیں،عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کیلئے اپوزیشن کو منانا چاہئے تھا۔

وفاقی وزیر نے صحافی ولی خان بابر کے قاتل کی گرفتاری پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اگرچہ ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے لیکن آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا،انہوں نے کہاکہ آج کا کراچی اس جبر کے شکار کراچی کے مقابلے میں جنت ہے، فواد چودھری نے کہاکہ کراچی نے بہت لہو دیکھا ہے برطانیہ کو پاکستان کے مجرم حوالے کرنے چاہئیں تا کہ اصل شیطان انجام کو پہنچیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -