کورونا وائرس، کراچی میں کتنے متاثرہ افراد ہیں؟ پریشان کن خبر

کورونا وائرس، کراچی میں کتنے متاثرہ افراد ہیں؟ پریشان کن خبر
کورونا وائرس، کراچی میں کتنے متاثرہ افراد ہیں؟ پریشان کن خبر

  

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ سندھ میں کورونا وائرس کے 85 فیصد کیسز کراچی میں ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی کسی گلی کو لاک ڈاؤن کے لیے منتخب کرنامشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی اداروں کا بہت عمل دخل ہے، جب تک وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر ایک پالیسی نہیں بنائیں گے تب تک مو¿ثرلاک ڈاو¿ن نہیں ہوپائے گا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو ان کے سامنے تمام گزارشات رکھیں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -