سعودی عرب میں پی آئی اے کا آفس بند، آن لائن ٹکٹ ملنا بھی محال ہوگیا

سعودی عرب میں پی آئی اے کا آفس بند، آن لائن ٹکٹ ملنا بھی محال ہوگیا
سعودی عرب میں پی آئی اے کا آفس بند، آن لائن ٹکٹ ملنا بھی محال ہوگیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کا آفس بند، پاکستانی ٹکٹس خریدیں تو کیسے خریدیں، آن لائن ٹکٹس بھی ملنا محال ہوگیا، روزانہ سینکڑوں پاکستانی ٹکٹس کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں.

سعودی عرب سے وطن واپسی پاکستانیوں کے لئے اب کسی خواب سے کم نہیں ہے، جسکی تعبیر ٹکٹس کے حصول سے مشروط ہے مگر سعودی دارالحکومت ریاض میں پی آئی اے کا آفس بند پڑا ہے، آن لائن سسٹم سے بھی ٹکٹ کا ملنا مشکل ہوچکا ہے جسکی وجہ سے روزانہ سینکڑوں افراد پی آئی اے کے آفس کے سامنے ٹکٹ کے لئے کھڑے رہتے ہیں.

ٹکٹس پی آئی اے کے ایجنٹوں سے مقررکردہ ریٹ 1800 ریال کی بجائے تین ہزار ریال سے بھی زائد کا فروخت کیا جا رہا ہے جس سے ایسے وہ تمام افراد جن کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں یا جن کے وزٹ ویزوں کی معیاد ختم ہو رہی ہے ان کی وطن واپسی ناممکن ہوگئی ہے.

اس سے قبل سفارت خانہ پاکستان ایسے افراد کو ٹکٹس مہیا کر رہا تھا مگر پی آئی اے کی جانب سے آن لائن سسٹم کرنے سے ٹکٹ کا حصول مشکل ترین عمل بن چکا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -