ان دوعلاقوں کو 24گھنٹوں میں سیل کیاجاسکتا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کو خبردار کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ دارالحکومت کے کچھ علاقوں کو سیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آبادمحمد حمزہ شفقت نے کہا ہے کہ "اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کیسس کی وجہ سے ہم سیکٹر آئی - 8 ( یہاں ایک دن میں دو سو کیسس نکلے ہیں ) اور سیکٹر آئی -10 ( یہاں ٹوٹل چار سو کیسس ہو چکے ہیں ) کو سیل کرنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔ آگئے 24 گھنٹوں میں نوٹیفیکیشن ایشو ہو سکتا ہے ۔"
اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کیسس کی وجہ سے ہم سیکٹر آئی - 8 ( یہاں ایک دن میں دو سو کیسس نکلے ہیں ) اور سیکٹر آئی -10 ( یہاں ٹوٹل چار سو کیسس ہو چکے ہیں ) کو سیل کرنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔ آگئے 24 گھنٹوں میں نوٹیفیکیشن ایشو ہو سکتا ہے ۔
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) June 16, 2020
خیال رہے اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار857 ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموات کی مجموعی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔